the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
میونسپل انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان ​​تیز ہو گیا ہے۔ ممبئی میں کانگریس کور گروپ کی میٹنگ ہوئی جس میں فڑنویس حکومت کو گرانے کی تجویز پیش کی گئی۔ میٹنگ میں شیوسینا-این سی پی اور کانگریس کی حکومت بنانے کی تجویز بھی پیش ہوئی۔ اس تجویز کی اشوک چوان، سنجے نروپم اور نارائن رانے نے حمایت کی۔
دو سو اٹھائیس رکنی مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کے 122 رکن اسمبلی ہیں۔ تو وہیں شیوسینا کے 63، کانگریس کے 42، این سی پی کے 41 اور 20 دیگر ممبران اسمبلی ہیں۔ فی الحال، مہاراشٹر میں بی جے پی-شیوسینا اتحاد حکومت ہے اور دیویندر فڑنویس اس کے سربراہ ہیں۔ اگر یہاں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس ایک ساتھ آتی ہیں تو فڑنویس حکومت اقلیت میں آ



جائے گی اور حکومت غیر مستحکم ہو جائے گی۔
ساتھ ہی بی ایم سی میں شیوسینا کا میئر بنانے کے لئے کانگریس کے کچھ کونسلر خفیہ ووٹنگ کریں گے۔ اس دوران وہ غیر موجود بھی رہ سکتے ہیں۔ وہیں، بی ایم سی پر قبضے کی لڑائی میں شیوسینا اور بی جے پی آزاد کونسلر کو اپنے ساتھ ملانے میں مصروف ہیں۔ دعوی ہے کہ بی جے پی کے ساتھ 86 تو شیوسینا کے ساتھ 87 کونسلر ہو گئے ہیں۔
227 رکنی کارپوریشن میں اکثریت کے لئے 114 کے جادوئی ہندسہ کو چھونا ہو گا۔ اگر شیوسینا کو کانگریس کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو اس کا پلڑا بھاری ہو جائے گا۔ دراصل، بی ایم سی کا جو میئر کے عہدے کا الیکشن ہے اس میں کانگریس کے 31 ووٹ ہیں جو کہ سب سے اہم ہیں۔ وہیں این سی پی کی 9 نشستیں ہیں۔ 21 دوسرے کے کھاتہ میں گئی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.